ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز النوائط ابوظبی کے انتخابات مکمل؛ پہلی بار الیکٹرانک ووٹر مشین کا استعمال

مرکز النوائط ابوظبی کے انتخابات مکمل؛ پہلی بار الیکٹرانک ووٹر مشین کا استعمال

Sun, 19 Jun 2016 15:51:25  SO Admin   S.O. News Service

ابوظبی 19 جون (ایس او نیوز؍محیب اللہ سدی احمدا) مرکزالنوائط ابوظبی کے انتخابات 17جون کو کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچے جس میں انتظامیہ کے لئے گیارہ اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ ابوظبی جماعت کے 180 عام ممبران میں سے 93 ممبران نے انتخابات میں حصہ لیا اوراپنی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس طرح 51.66 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ انتظامیہ کے لئے انتخابات میں اس بار 19 ممبران میدان میں تھے۔

جون 17  کو بعد نماز عصر ہوٹل فوڈ لینڈ میں انتخابی کاروائی کا آغاز ہوا ۔ اس  انتخاب میں پہلی بار الیکٹرانیک ووٹنگ سیسٹم  کا استعمال کیا گیا– جسکو ممبران  اور مہمانان نے کافی سراہا اور الیکشن کے اس سیسٹم کو تمام جماعتوں کے لئے ایک رول موڈل قرار دیا جسے جناب محسن شابندری صاحب  نے ڈیولپ کیاتھا۔

   شام تقربناَ 8:30 بجے انتخاب کے نتائج کا اعلان ہوا۔ جس میں تین نئے چہرے جناب  مصعب مصباح صاحب،   جناب ریا ض احمد یم جے صاحب اور جناب سید محمد صالح علی اکبرا صاحب ابوظبی کی انتظامیہ میں شامل ہوئے ۔

منتخب ہونے والے جملہ گیارہ اراکین اس طرح ہیں:

جناب اشرف علی مصباح، جناب سید سمیر شیربڈی، جناب عاطف اُدیاور، جناب محمد تنصیر خطیب، جناب عبدالحسیب کاڈلی، جناب جیلانی رکن الدین، جناب مصعب مصباح، جناب ریاض احمد ایم جے، جناب سید محمد صالح علی اکبرا، جناب مدثر علی باپو، جناب ایس ایم سید عبدالرحیم۔ 

سابقہ انتظامیہ سے جو ممبران منتخب ہوئے تھے، اُن کے نام اس طرح ہیں: جنا ب محیب اللہ سیدی احمدا، جناب محمد اشرف کولا،جناب عبداللطیف صدیقی۔

حلقہ العین سے جو ممبران نامزد ہوئے اُن کے نام یہ ہیں:جناب محمد شعیب قا ضی، جناب افتاب یم –جے اور جناب  اظہارصدیقہ

مرکزالنوائط ابوظبی کی انتظامیہ کی جملہ تعداد 21 ہے بشمول 2 سرپرست  جناب عمر فاروق مصباح اور جناب محمدجعفر دامدا  

مندرجہ بالا انتظا میہ ممبران کےعلاوہ نومنتخب صدرِ مزید 2 ممبران کو انتظامیہ میں شامل کریں گے۔ مرکز کے عہدِیدارن کاانتخاب اگلے چند دینوں میں عمل میں ایَگا۔

افطار پارٹی

انتخابات کی کاروائی کےفوری بعدَ مرکزنےعام ممبران کےلےَ افطارپارٹی کا بھی اہتمام کیا تھا۔ مولانا عاطف معلم کی تلاوت قران پاک سے پروگرام کا اغاز ہوا۔ مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل سے تشریف فرما مولانا شعیب ایئکیری  ندوی نے اپنے پرزور انداز میں رمضان کی فضیلت پر خطاب کرتے ہوےَ فرمایا کہ ہمیں زکروازکار اور تلاوت کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہئے۔ دبئی سے تشریف فرمامولانا ایس ایم ہاشم ندوی نے اپنے خطاب میں معراج کا مختصر خاکہ پیش کیا۔ اور فرمایا چونکہ رمضا ن  کا براہ راست تعلق قران سے ہے اس مَناسبت سے اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قران کی تلاوت کرنی چاہئے۔ مولانا وسیع اللہ  ڈی  ایف ندوی  نے بھٹکل جامعہ اسلامیہ سے تشریف فرما  وفد کے  اغراض پر روشنی ڈالی اوراس بات پر زور دیا کہ  کم ازکم ہر گھر سے ایک حافظ قران بنانےکی طرف توجہ دی جائے۔  مولوی عبدالمتین منیری اورمعاذ شاہ بندری نےبھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کئے۔  دعا ئیہ کلمات کے ساتھ افطا ر سے پہلے جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ مرکز کی طرف سے عشیایہ کا انتظام بھی کیاگیا تھا۔

 

 


Share: